بانہال // بانہال کائثرادبی مرکز بانہال کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شاعر غلام نبی شاکر بانہالی کی شاعری مجموعہ پر مشتمل کتاب پوشہِ امبر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی اور جشن عیدمیلاد النبی کے سلسلے میں ایک نعتیہ مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت نامور شاعر اور ادیب منشور بانہالی نے کی۔ کوچنک سینٹر ریسونینس میں منعقد ہوئی اس تقریب کے ایوان صدارت میں تحصیلدار بانہال شفیق وانی ، عبدالاحد مسرور ، غلام محمد دلفگار اور غلام حسن بانہالی بھی موجود تھے اور ان کے ہاتھوں شاکر بانہالی کی پوشِ امبر کی رسم رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر وہاں موجود شعراء نے اپنے تازہ تعتیہ کلام سے سامعین کو محضوظ کیا اور داد وصول کی۔ اس موقع پر مقامی شاعر غلام نبی شاکر بانہالی کی کشمیری شاعری پر مشتمل کتاب پوشِ امبر کی رسم رونمائی کی گئی اور انہیں ایک سپاسنامہ اور تحائف سے نوازہ گیا۔ مقررین نے ان کی کتاب اور شاعری کی سراہنا کی ۔ اس موقع پر منشور بانہالی ، ظاہر بانہالی ، غلام حسن بانہالی ، سیف الدین ڈار ، دلفگار بانہالی ،شبیر حسین شبیر ، عبدالوحید میر ، میر محمد اسلم ، بہار احمد بہار ،مسرت زبنی ، ماسٹر عبدالمجید نجار ، مزمل شاہ وغیرہ نے اپنا کلام پیش کیا۔