کشمیری خواتین کیخلاف بدزبانی کرنے والا ٹوئٹر نوکری سے برطرف، پولیس کیس بھی درج

نئی دہلی//کشمیری خواتین اور قوم کے خلاف ناشائستہ، اشتعال انگیز اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے والے شخص کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد امریکن کمپنی نے اسے نوکری سے بڑخواست کیا ہے ساتھ ہی مذکورہ شخص کے ٹویٹر ہینڈل کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔اس سے قبل ریاستی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔اشیش کول نامی کشمیری پنڈت نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر چند روز قبل انتہائی غلیظ زبان استعمال کرکے کشمیری خواتین کی تذلیل کی تھی ۔اس کے دو ٹویٹ انتہائی غیر مہذب اور خواتین کی تذلیل سے پر تھے جس پر سمامی سطح پر کافی شدید رد عمل سامنے آیا ۔ْچند روز قبل دلی اور ہماچل پردیش میں کشمیری خواتین اور تاجروں پر حملے کا حوالہد یتے ہوئے اشیش کول نامی اس شخص نے ٹویٹر پر انتہائی غلیظ زبان استعمال کی ۔عوامی حلقوں میں اس معاملے پر شدید ناراضگی پائے جانے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کے خلاف کیس درج کیا جبکہ امریکن کمپنی ڈیولپمنٹ ڈائمنشن انٹرنیشنل (DDI) نے اسے نوکری سے برخواست کردیا ہے ۔