کشمیری جہاں کہیں ہراساںہوں، رابطہ کریں

نئی دہلی //سی آر پی ایف ’’ مددگار‘‘ ہیلپ لائن نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں رہائش پذیر کشمیری تاجر یا طالب علم انکی مدد حاصل کرنے کیلئے انکے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔ٹیوٹ میں کہا گیا ہے’’ کشمیری طلاب اور عام لوگ، جو فی الوقت کشمیر سے باہر ہیں، وہ سی آر پی ایف مددگار فری نمبر14411پر کال کریں یا پھر 7082814411پر فوری مدد کیلئے ایس ایم ایس کرسکتے ہیں، اگر انہیں کہیں بھی کوئی مشکلات پیش آئیں، یا انہیں کوئی ہراساں کریں‘‘۔ سی آر پی ایف نے ملک کے عوام سے بھی کہا ہے کہ وٹس ایپ اور فیس بک پر مہلوک اہلکاروں کی بری حالت میں فرضی تصویریں اپ لوڈ کی جاتی ہیں، جن پر کان نہ دھرا جائے۔