نئی دلی //انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کشمیر ی تاجر ظہور احمدشاہ وٹالی کے نام ایف ای ایم ائے نوٹس جاری کیا جنہیں این آئی ائے نے ملی ٹنٹ تنظیموں کو رقومات فراہم کرنے اور غلط طریقے ست 62.93لاکھ روپے منتقل کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹالی نے فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری جنگجووں تنظیموں کیلئے رقومات جمع کی ہیں۔ تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ وٹالی نےnon-resident external ( این آر ای) اورnon-resident ordinary ( این آر او ) کے ذریعے خود کو ٖغلط طریقے سے این آر آئی قرار دیا اور بعد میں سال 2002-03سے لیکر 2008-09کو بیرون ممالک بینک کھاتوں کے ذریعے 62,93,711منتقل کئے ہیں۔تحقیقاتی ادارے نے لکھا ہے کہ مذکورہ تاجر بیرون ممالک میں کمائی کا ذریعہ صحیح طریقے سے پیش نہیں کرسکا اور نہ ہی بھارت منتقلی کا صحیح جواز پیش کرسکا ہے۔ قومی تحقیقاتی ادارے نے وٹالی کو دلی سی پچھلے سال اگست میں گرفتار کیا تھا ۔ قومی تحقیقاتی ادارے نے جنوری میں وٹالی کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ہے ۔
کشمیری تاجر ظہور وٹالی کے نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹس
