سرینگر//لبریشن فرنٹ (حقیقی) چیئرمین جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کی قربانیاں اور شوپیاں جیسے خونین واقعات پر جم کر سیاست کی جارہی ہے ۔سرینگر اور جنوبی کشمیر سے آئے ہوئے پیلٹ متاثرین کے لواحقین نے جاوید احمد میر سے ملاقات کی۔ جاوید میر نے کہا کہ ایک طرف کشمیری عوام کی دی ہوئی قربانیوں پر دہلی سے سرینگر تک استحصال چل رہا ہے اور دوسری طرف پیلٹ گن متاثرین فورس کی طرف سے کی گئی گولی باری میں زخمی یا مارے گئے نو جوانوں اور کٹھوعہ میں معصوم آصفہ کے ساتھ کی گئی زیادتی اور اُس کے لواحقین کے ساتھ سرکار او ر مقامی ممبران اسمبلی تحقیقات کا جھوٹا دلاسہ دے کر اپنی سیاسی مُرغی حلال کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری حریت پسند قیادت یہاں کے پُر امن عوام پر دہشت پسندی کا لیبل چسپان کر کے اصل میں بھارت سرکار کشمیری عوام کو اقتصادی طور اپاہج بنانے کی کوششوں میں لگا ہوہے کیونکہ کشمیری عوام کے ساتھ اسرائلی طرزِ عمل اپنا کر بھارت کی حکومت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں ،درجنوں ہندی نیوز چنل کشمیر کے کاروبار ، ٹورازم کو ختم کرنے کیلئے زبردست غلط پروپگنڈا مہم چلا کر کشمیری عوام کو اقتصادی طور ختم کرنے کا رحجان پیدا کر رہے ہیں تاکہ کشمیر میں کوئی بھی غیر ملکی سیاح داخل نہ ہو سکے۔