کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی:آصف غفور

راولپنڈی// ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارتی فوج طاقت سے کشمیریوں کو سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوںکی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ میجر جنرل آصف غفور نے یوم شہدائے جموں پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ’’ کشمیری شہدا ء کی قربانیاں رنگ لائیں گی‘‘۔انہوں نے کہا ہے ’’ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے اور بھارتی فوج جبر سے کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد کو نہیں دبا سکتی‘‘۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کشمیریوں کو حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں کر سکتا۔