کشمیریوں کو روزگارمانگنے والے نہیںدینے والے بنائیں گے | بجلی گھر گھر پہنچائینگے ،لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی :شاہنواز حسین

سرینگر+جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ’ ہم کشمیریوں کو روزگار دینے والے بنائیں گے، روزگار مانگنے والے نہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عالمی معیار کا سیاحتی ڈھانچہ قائم کر کے اس کو سیاحت کا مرکز بنایا جائے گا۔شاہنواز حسین نے یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 'ہم کشمیریوں کو روزگار دینے والے بنائیں گے روزگار مانگنے والے نہیں۔ وہ دن دور نہیں ہیں جب یہاں کے لوگ روزگار بانٹیں گے مانگیں گے نہیں۔ ہم کشمیر کو سیاحت کا مرکز بنانے جا رہے ہیں۔ ہم یہاں پر عالمی معیار کا سیاحتی ڈھانچہ قائم کریں گے۔ جموں و کشمیر کی ہر ایک انچ زمین سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے کی کشش رکھتی ہے'۔انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو 'تشدد' کا راستہ چھوڑ کر قلم اٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا: 'جن نوجوانوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں انہیں بھی ہتھیار پھینک کر قلم اٹھانا چاہیے۔ ہم اْس پیغمبر اسلامؐ کے ماننے والے ہیں جنہوں نے اپنے بدن پر پتھر کھائے لیکن بدلے میں محبت بانٹی اور ہم سے کہا کہ اگر تمہیں تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین بھی جانا پڑے ،تو اپنے قدم روکیں نہیں'۔بی جے پی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی بھی چاہتے ہیں کہ کشمیری نوجوان قلم اٹھائیں اور خوب تعلیم حاصل کریں۔ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم یہاں کے لوگوں کو ہر ایک سہولیت فراہم کریں گے۔ ہم یہاں ایک گھنٹے کی بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دیں گے۔ ہر گھر میں بجلی پہنچائیں گے'۔اس دوران کے این ایس کے مطابق شاہ نواز حسین نے جموں میںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے لئے ڈی ڈی سی انتخاب کا مطلب ترقی مائنس خاندانی سیاست کا انتخاب ہے ، بدعنوانی سے آزاد جموں و کشمیر ‘‘یہ ڈی ڈی سی الیکشن کا مطلب ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ تین ٹائر سسٹم ہے۔انہوں نے کہا ہمارے لئے ڈی فار ڈیو لوپمنٹ،ڈی فار ڈائناسٹی فری اور سی فار کورپشن فری جموں و کشمیر ہے ،ان پر ہمارا توجہ مرکوز ہے۔ بی جی پی لیڈر نے کہاکہ ’’گپکار گینگ اور دیگر اس انتخاب میں دیگر امور کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمارے لئے تین Ds کے معنی پر توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں کے دل میں ہے اور اب کشمیری عوام نے بھی بی جے پی کو بڑے پیمانے پر قبول کرلیا ہے۔