کشمیریوں کا کمال اُنکی دستکاریوں کو دیکھنے کی ضرورت : مودی

حیدر آباد //وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوغلط راستوں پرجانے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد میں آئی پی ایس پروبیشنرزسے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے لوگ بہت پیارے اوراچھے بھی ہیں ،وہاں کے دستکاروں کی اُنگلیوں کاکمال ہم قالینوں ،شالوں اور دیگردستکاری مصنوعات پردیکھتے ہیں ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران وزیراعظم مودی کاکہناتھاکہ ٹیکسٹائل میں ہم تاروں کوجوڑتے ہیں اورملی ٹنسی میں ہمیں تاروںکوتوڑنا پڑتا ہے ۔ مودی کاکہناتھاکہ کشمیری بہت پیارے لوگ ہیں ،وہ آپ کیساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں ان(کشمیری) لوگوں سے بہت جڑا ہوا ہوں۔ وہ آپ کے ساتھ اتنی محبت کے ساتھ سلوک کرتے ہیں، ہمیں غلط راستے اختیار کرنے والوں کو روکنا ہے اور  خواتین ایسا کر سکتی ہیں۔ وزیراعظم نے خواتین پولیس افسروںسے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کواگر ابتدائی مرحلے میں ہی روکاجائے تووہ غلط راستے اختیار نہیں کریں گے ۔