سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے شعبہ فارسی نے یہاں ڈاکٹرمحمدافروزعالم کی عزت افزائی کرنے کیلئے ایک تقریب کااہتمام کیاجس دوران ان کی ترجمہ کی گئی کتاب ’معاصرفارسی ادب کے آبشار‘ کوجاری کیاگیا۔اس تقریب کی صدارت ڈین کالج ڈیولپمنٹ کونسل پروفیسر منظور احمد خان نے مہمان خصوصی کے طور کی جبکہ اسکول آف آرٹس کے ڈین پروفیسر عادل امین کاک مہمان ذی وقار تھے۔ اس تقریب پرپروفیسرمنظوراحمدخان نے ترجمہ کار کی کوششوں کی تعریف کی اوعمومی طور کتب کی افادیت اور خاص طور سے ڈاکٹر عالم کی تصانیف کی اہمیت اجاگر کی۔ پروفیسرعادل امین کاک نے بھی ترجمہ کاری کی افادیت بیان کی اورکہا کہ کسی کتاب کاترجمہ کرنے میں وقت اور توانائی صرف ہوتی ہے۔