سرینگر//دانشگاہ کشمیر کا ثقافتی و ادبی وفد، شمالی زون میں بین الاقوامی یونیورسٹی نوجوان میلہ میںنمائندگی کرنے کیلئے روانہ ہوا۔اس وفد میں کشمیر یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے35 طلاب شامل ہیںجبکہ وفد کی سربراہی یونیورسٹی کے کلچرل آفسر شاہد علی خان کر رہے ہیں۔ پنجاب کے امبالہ میں33ویں شمالی زون بین الاقوامی یو نیورسٹی یوتھ فیسٹول کا انعقاد 11 سے 16 جنوری تک ہو رہا ہے۔میلے کا انعقاد ایسو سی ایشن آف انڈین یونیورسٹزنئی دہلی اور مرکزی وزارت برائے امور نوجوان کر رہا ہے۔اس میلے میں شمالی زون کی یونیورسٹیوں سے1200نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔کشمیر یونیورسٹی کے طلاب ذہنی آزمائش کے پروگراموں، مباحثے، روایتی و نیم روایتی موسیقی،مغربی موسیقی، تھیٹر، فائن آرٹ، مصوری، پوسٹر، کارٹونگ،فوٹوگرافی کے علاوہ دیگر شعبوں میں شرکت کر رہے ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اور راجسٹرار نے ٹیم کو اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
کشمیریونیورسٹی کا ثقافتی و ادبی وفدامبالہ روانہ
