سرینگر//کشمیریونیورسٹی کیلئے نئے وائس چانسلر کے تقرر میں مکمل رازداری برتی جارہی ہے۔اس بات کااظہار پروفیسرفاروق احمدمیرجنہیں تلاش کمیٹی کو سیکریٹریٹ سروس فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،نے کیا ۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ وائس چانسلر کے تقرر کیلئے تلاش کمیٹی کے کام میں مکمل رازداری برتی جارہی ہے۔ذرائع ابلاغ میں اس بارے میں درخواستوں کی تعداد،شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواراوراس بارے میں غورخوض سے متعلق شائع خبروں پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کوئی سرکاری یاغیرسرکاری بیان نہیں دیاہے یا اس عمل کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا ہے کیوں کہ یہ فرض رازداری کامتقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ساراعمل مناسب وقت پرپایہ تکمیل پہنچے گا۔اس بارے میں کوئی بھی خبر قیاس آرائی کے سواکچھ بھی نہیں ہے۔
کشمیریونیورسٹی وائس چانسلر کاتقرر
