کشمیریونیورسٹی میں ویب نار

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کی یوجی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سیل نے جمعہ کو ایک ویبنار کااہتمام کیا جس میں ’’کووِڈ-   19کے دوران اعلیٰ تعلیمی اداروں کے فیکلٹی میں تنائو کم کرنے کی حکمت عملیوں‘‘پر بات کی گئی۔ویبنار کاافتتاح کرتے ہوئے ڈین اکیڈمکس  پروفیسر شبیراحمد بٹ نے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سیل کو اس ویبنار کااہتمام کرنے کیلئے مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ اس عالمگیر وباء کے دوران اساتذہ نے جوثابت قدمی دکھائی اس نے ثابت کیا کہ اساتذہ اس وباء کے دوران تعلیمی جان باز تھے۔انہوں نے موجودہ آن لائن تعلیمی  تجربہ دنیا بھر کے اساتذہ طبقے کیلئے ایک بڑاچیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ طبقے کو وباء کے دوران مشاہدہ کئے گئے تنائو پیداکرنے والے محرکات سے آگاہ کرنا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میںاساتذہ طبقے کو درپیش مشکلات کامقابلہ کرنے کیلئے حکمت عملیوں پرزوردیا۔پروفیسرمشتاق احمددرزی ڈائریکٹر ایچ آرڈی سی نے اپنے استقبالیہ خطبے میں کووِڈ- 19بحران کے دوران اساتذہ کو پیش آئے مشکلات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے آن لائن تعلیم پر کلام کیا اور’’نئے معمول ‘‘میں حکمت عملیاں ترتیب دینے پرزوردیاتاکہ مثبت تعلیمی مقصدحاصل کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اب آمنے سامنے  کلاسز مشکل ہوگئے ہیں اورڈجٹل کلاس کابندوبست کرنے کیلئے لازمی تیکنیکی ہنر چاہیے۔انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر کا اس ویبنارکااہتمام کرنے میں بھر پور تعاون دینے کیلئے شکریہ ادا کیا۔