سرینگر / /شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی چار روزہ دورہ لداخ پر سوموار کو پہنچ گئے ۔ چار روز ہ دورے کے دوران وہ لداخ میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لینے کے علاوہ سرحدوں کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں فوجی اہلکاروں سے بات چیت بھی ہوگی ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے سوموار کو چار روزہ دورہ لداخ پر وارد ہوئے ۔ لداخ دورے کے دوران وہ خطے میں مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیں گے جبکہ مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھی فوجیوں سے بات کریں گے ۔ شمالی کمان کے ترجمان کرنل ابھینو کے مطابق شمالی کمانڈر کے ہمراہ فوج کے دیگر افسران بھی شامل ہیں اور دورے کے دوران جہاں مقامی کمانڈانہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال اور مخالفوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے ۔ انہیں ایل اے سی پر جاری ترقیاتی کاموں، انسداد دراندازی گرڈ اورآپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دییں گے ۔کرنل نونیت نے کہا کہ بررف سے ڈھکی بلندیوں پر فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، وہ لائن آف کنٹرول پر سخت چوکسی اور چوکسی اور فوجیوں کے بلند حوصلے کی تعریف کر رہے تھے۔