کشمیرمیں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ، 18 اپریل تک موسم خراب رہنے کا امکان

سری نگر// وادی کشمیر میں میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
انہوں بتایا کہ وادی میں بعد ازاں 14 سے 18 اپریل تک میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے۔