کشمیراورکشمیریت کشمیری پنڈتوں کے بغیر ناممکن

جموں //کانگریس پارٹی کشمیری مائیگرنٹوں کی محفوظ اور بحفاظت وطن واپسی اورباز آباد کاری کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ ان باتوں کا اظہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے نامز کانگریسی امیدوار گی اے میر نے بدھ کے روز یہاں مُٹھی میں کشمیری مائیگرنٹوں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ کشمیر، کشمیریت کشمیری پنڈتوں کے بغیر ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل مقصد وادی کشمیر میں کشمیری مائیگرنٹوں کی واپسی کے لئے ساز گار ماحول تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ مقصد حاصل کیا  اب ان کی با وقار زندگی اور انکے بچوں کے مستقبل کے لئے لازمی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔جنھیں وادی سے بے گھر ہونے کے بعد کافی مصائب کا مقابلہ کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مائیگرنٹوں کی بندوق کے خوف کی وجہ سے بے گھر ہونا بڑا درد بھرا ہے،جس نے طبقہ کے لئے کافی مسائل پیدا کئے جسکی بھر پائی کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری ما ئیگرنٹوں کو اپنے روز گار کیلئے متعدد پریشانیوں کا مقابلہ کرنا پڑا ،تاہم کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں وقت وقت پر ریلیف اور باز آباد کاری کے اقدام کئے۔تاہم انہوںنے بی جے پی کی جانب سے طبقہ کی بھلائی کے لئے کُچھ نہیں کیابلکہ طبقہ کو اپنا ووٹ بینک بنانے کے لئے ا ن کے جذبات کا استحصال کیا۔انہوں نے تمام ووٹران سے اپنا اثر و رسوخ کاا ستعمال کرکے کانگریس پارٹی کومستحکم بنانے کے لئے میر کو ایک موقعہ دینے کیلئے کام کرنے کی اپیل کی۔اجتماع سے رمن بھلہ، مولا رام ، رویندر شرما ، فاروق اندرابی، من موہن سنگھ ، یوگیش ساہنی، رمن مٹو، کمل فوطیدار، ہیرا لعل پنڈتا، ہری سنگھ چب، راجیو صراف، نیرج گپتا، جواہر لعل کول، سنجیو پنڈتا، منوہر ناتھ پنڈتا، سی ایل رینہ،اجے بھارتی، چمن لعل کول، کرن رینہ، بوشن لعل ہانگلو، آر کے بھٹ،دیا کرشن ،شادی لعل و دیگران نے بھی خطاب کیا۔