کشمیرانتظامی سروس کے 2افسراں کی تقرریاں

بلال فرقانی
سرینگر//انتظامیہ میں کشمیر انتظامی سروس کے 2افسراں کی تقرریاں عمل میں لائی گئی،جبکہ سیکریٹریٹ کے ساتھ منسلک محکمہ تعلیم کے ایک پرنسپل سمیت5ملازمین کو فارغ کرکے متعلق ڈائریکٹروں کے پاس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج دیویدی کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر جموں کشمیر انتظامی سروس افسر راج کمار کٹوچ کو جموں کشمیر سپیشل ٹریبونل(جموں شاخ) میں فوری طور پر دستیاب جگہ پر ممبر کے طور پر تعینات کیا گیا۔ جمعرات کو جاری ایک اور حکم نامہ کے مطابق عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے جموں کشمیر انتظامی سروس افسر اشونی سنہا کو فوری طور پر محکمہ اعلیٰ تعلیم میں انڈر سیکریٹری ے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ اس دورران سیول سیکریٹریٹ میں منسلک محکمہ تعلیم کے4 ملازمین کو فارغ کیا گیا،اور انہیں فوری طور پر اپنے متعلق ڈائریکٹوریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ان ملازمین میں انچارج ڈپٹی چیف ایجوکیشن افسر غلام محی الدین، سنیئر اسسٹنٹ ہائر اسکینڈری اسکول کھنڈوت ڈوڈہ، جونیئر اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول کالی دہ سندربنی راجوری اور گورنمنٹ ہائی اسکول چیئرل بانہال  کے درج چہارم یاسر شریف شامل ہیں۔ ایک اور سرکاری حکم نامہ کے مطابق سیول سیکریٹریٹ میں محکمہ تعلیم کے نیوکلس سیل( تدریسی شعبہ) کے سانتھ منسلک محکمہ تعلیم کے پرنسپل فیاض احمد فیاض کو فارغ کیا گیا اور انہیں فوری طور پر ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کشمیر کے پاس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔