کشتواڑ ۔ٹھاٹھری سڑک ٹریفک کیلئے بحال

 کشتواڑ// کشتواڑ سے جموں کی طرف جانے والی سڑک کا حصہ درابشالہ کے قریب کلگاڑی کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے کے باعث گزشتہ شام کو ٹریفک کی نقل وحرکت بندکو بند کردیا گیا تھا۔ اطلاعت کے مطابق اب سڑک بحال ہو گئی ہے۔حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے ماہ  پتھروں کے گرنے اور سڑک کے کچھ حصہ میں خرابی کی وجہ سے راستہ کو بند کر دیا تھا۔تا ہم چند روز پہلے اس جگہ پتھروں کے گرنے سے 3افراد نے اپنی جانیں گوائیں تھی۔جب کہ آر اینڈ بی کشتواڑ کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فیلڈ ٹیم صبح سے ہی پسیاں کھسکنے کے مقام پر بحالی کا کام کر رہے تھے لیکن بارش کی وجہ سے سڑک پر کام کرنے میں دشواری آ رہی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ کام کے دوران پتھر اور پسیاں کھسکنے کے باعث مزدوروں اور مشین تکنیکی ماہرین کو مشکلات پیش آ رہی تھی لیکن مردوں اور مشینوں کی سخت محنت کے بعد آج شام چھ بج کر چالیس منٹ پر ٹریفک کو بحال کردیا گیا ۔