کشتواڑ کے 22 سرپنچ بھارت درشن پر روانہ

 کشتواڑ//فوج نے ضلع کشتواڑ کے22 سرپنچوں کو نئی دہلی اور آگرہ کے دورے پر روانہ کیا۔اس دورے کا مقصد ضلع کے کسانوں کو جدید زرعی تکنیک سے روشناس کرا کر انکو بااختیار بنانا ہے۔10روزہ دورے پر ان کسانوں کو یکم دسمبر کو روانہ کیا گیا۔ دورے کے دوران وہ انڈین ایگریکلچر ریسرچ انسٹیچوٹ ا ور پی یوایس اے انسٹیچوٹ ،دہلی کا دورہ کریں گے۔یہ سرپنچ آگرہ انسٹیچوٹوں کا بھی دورہ کریں گے،تاکہ وہ وہان پر زراعت ،باغبانی اور پنچایتی راج سسٹم سے روشناس ہو جائیں گے۔