کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقہ جات میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اگرچہ سنیچر کو موسم ابرالودرہا وہیں اتوار کو صبح سے ہی بالائی علاقہ جات میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو دیر شام تک جاری تھا۔تازہ برفباری و بارشوں کے سبب سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ضلع کے بالائی علاقہ جات مڑواہ ، واڑوان ،دچھن میں کیشوان ٹھاکرائی، چنگام، الوفارم سنتھن ، مرگن مچیل ، بونجواہ میں کی انچ تازہ برفباری درج کی گی جسکے سببان علاقہجات میں عوام گھروں کے اندر ہی محصور ہوکر رہگی۔ مرگن سڑک برفباری کے سبب بند ہونے کے سے کی مسافر درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں۔ وہیں میدانی علاقہ جات میں دوپہر سے شروع ہوئی بارشوں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ۔ہوا جسکے سبب لوگوں نے گھروں کے اندر رہنے کو ہی ترجیح دی جبکہ بازار میں سناٹا چھایارہا۔ بجلی کی غیراعلانیہ کٹوتی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ چنگام کے لوگوں نگ کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چار روز بعد علاقہ میں محض چند گھنٹوں کے لئے بجلی سپلائی بحال کی گئی جسکے بعد دوبارہ بجلی غل ہوگی وہیں دیگر علاقہجات سے بھی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بجلی کی انکھ مچولی کے سبب عوام کو سخت مشکلات آرہی ہے جبکہ قصبہ کا حال بھی کچھ مختلف نہیں جہاں محکمہ کی طرف سے جاری کیا گیا شیڑول صرف نام کا ہی ہے اور چند منٹ کے لئے بجلی دی جاتی ہے جسکے بعد کی گھنٹوں تک بجلی غل ہوجاتی ہے۔
رام بن بانہال سیکٹر میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دوطرفہ آمد ورفت جاری
محمد تسکین
بانہال // محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق اتوار کی دوپہر سے میدانی علاقوں میں بارشوں اور جواہر ٹنل سمیت پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے پر برفباری کا شروع ہوا سلسلہ شام تک جاری تھا جبکہ اس دوران شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری ہے۔ اتوار کی صبح سے ہی مطلع آبر آلود تھا اور دوپہر بعد رام بن بانہال سیکٹر میں ہلکی بارشیں جبکہ مہو منگت ، اکھرن ، سراچی ، ڈولیگام ،چجلو ٹاپ ، جواہر ٹنل اور پیر پنجال کے پہاڑوں پر چلہ کلاں کی پہلی برفباری ہوتی ہے اور شام ہوتے ہوتے برفباری کا سلسلہ پہاڑی بستیوں کی طرف وسیع ہو رہا تھا۔ اس دوران اتوار کے روز شاہراہ پر معمول کا ٹریفک چلت رہا اور مسافر گاڑیوں نے دو طرفہ طور جبکہ مال بردار گاڑیوں نے یکطرفہ ٹریفک میں اپنی اپنی منزلوں کا رخ کیا اور اتوار شام تک شاہراہ پر بھاری ٹریفک رواں تھا۔ اس دوران بارشوں اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں پچھلے دنوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔
سیاحتی مقام پٹنی ٹاپ،نتھہ ٹاپ، جواہر ٹنل میں موسم کی پہلی برف باری
رام بن کے تمام بالائی علاقے برف کی لپیٹ میں، سردی میں بھی اضافہ
ایم ایم پرویز
رام بن// جموں صوبے کے اونچے علاقوں میں اتوار کو پٹنی ٹاپ، نتھہ ٹاپ اور جواہر ٹنل کے آس پاس کے علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔نتھہ ٹاپ اور جواہر ٹنل سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پٹنی ٹاپ، نتھہ ٹاپ اور جواہر ٹنل کے علاقوں میں ایک سے دو انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ پہاڑی سیاحتی مقام پتنی ٹاپ اور سناسر میں اتوار کی صبح سے ہی سیاحوں کا زبردست رش دیکھا گیا جو برف باری سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اتوار کی سہ پہر کو نتھہ ٹاپ چوٹی اور سناسر کی ڈھلوان پر برف باری ہوئی۔ خاص طور پر ماتا ویشنو دیوی کی یاترا پر آنے والے سیاحوں کو پٹنی ٹاپ اور سناسر میں دیکھا گیا۔ اسی دوران علاقے میں سردی کاغیر معمولی احساس ہوا تاہم جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دھند نہیں دیکھی گئی ہے جس سے گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت ریکارڈ سطح سے کم ہوا ہے اور ضلع بھر کے رہائشیوں کو گرم کپڑے پہننے پر مجبور کر دیا ہے۔ بٹوت، رام بن، بانہال، گول اور رامسو کے دکاندار سردی کی وجہ سے معمول سے بہت پہلے شٹر بند کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔