کشتواڑ کے طلاب پاسنگ آؤٹ پریڈ دیکھنے کیلئے چنئی روانہ

 کشتواڑ //ضلع کے دور افتادہ علاقوں جیسے کہ نواپاچی ،چیر جی ،چھاترو اور کشتواڑ کے 20 کالج طلاب کو تین اساتذہ کے ہمراہ یادگاری دورے پر چنئی میں آفیسرس پاسنگ اوٹ پریڈ دیکھنے کے لئے روانہ کیا گیا ۔فوج کی جانب سے اس دورے کا اہتمام آپریشن سد بھاونہ مہم کے تحت کیا گیا ہے۔دورے کے ایک حصہ کے طور پر طلاب لوئیلا کالج( loyala college)کی بزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور چنئی میں لیڈرشپ کیپشول میں شرکت بھی کریں گے۔طلاب پہلی مرتبہ پاسنگ اوٹ پریڈ دکا مشاہدہ کریںگے اور انڈین آرمی کے اصولوں اور روایت کو نزدیکی سے معائینہ کریںگے۔طلاب دہلی میں فوج کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔اس دورے کا انعقاد طلاب کو عظیم ملک کے الگ الگ تمدن اور ورثے کی جانکاری دینا ہے ۔دس روزہ دورے کو جی او سی ڈیلٹا فورس نے دھرمنڈ سے منگل کے روز ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔