کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے 22سرپنچوں پر مشتمل ایک گروپ نے منگل کے روز آگرہ کا دورہ کیا۔ گروپ کو فوج کی جانب سے دہلی دورے پر یکم دسمبر 2017کوروانہ کیا تھا ۔گروپ کو دہلی میں مختلف تواریخی مقامات کا دورہ کرنا تھا ۔گروپ منگل کے روز آگرہ پہنچا جہاں پر انہوں نے آگرہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورو دیال کے ساتھ ملاقات کی۔جنھوں نے سرپنچوں کا خیرمقدم کیا اور پنچایتی راج سسٹم کی جانکاری دی۔شرکا نے تبادلہ خیال کی ایک نشست بھی منعقد کی جس میں موجود افسراں نے تمام سوالات کا جواب دیا۔ڈی ایم دفتر میں نشست کے بعد شرکا نے تاج محل اور آگرہ فورٹ کی شان کو دیکھا ۔سرپنچ آگرہ کے بہترین فن کو دیکھ کر بہت ہی خوش ہوئے۔سرپنچوں کو دورہ سے ملی جانکاری یقینی طور سے مقامی لوگوں کو بہت ہی متاثر کرے گی اور خطہ میں امن اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد گار ہوگی۔
کشتواڑ کے سرپنچوں کا وفد آگرہ کے دورہ پر
