کشتواڑ// قصبہ کشتواڑ کے چند مقامات کو چھوڑ کر ضلع کے دیگر تمام مقامات پر تیسرے روز بھی بجلی غائب رہی جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔ گدیڑ اسٹیشن پر فوج کو تعینات کیا گیاہے، جو مختلف علاقوںمیں بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہسپتال، پی ایچ ای و زیارت گاہوں کو چھوڑ کر دیگر سبھی مقامات پر بجلی گل ہے۔ قصبہ کے سٹی ا سٹی دوم و منڑل کے چند مقامات پر بجلی دئی گی۔ جبکہ ٹھکرائی ، کیشوان، چھاترو، مغلمیدان ، پاڈر ، سروڑ ،درابشالہ، بونجواہ و دچھن علاقہ جات میں بجلی سے محروم ہیں۔ لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو فون کرکے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب انھیں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ وہیں آج بھی محکمہ بجلی کے ملازمین نے پی ڈی ڈی دفتر میں احتجاج کیا اور عوام سے انکی حمایت کرنے کی اپیل کی۔اسی دوران سیمنہ کالونی کی عوام نے این ایچ پی سی کے خلاف زوردار احتجاج کیا اور جم کرنعرے بازی کی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ این ایچ پی سی نے انکے بزرگوں سے وعدہ کیا تھا کہ انھیں انکی زمینوں کے بدلے بجلی ، سڑک ، اسکول و ہسپتال دے جائیں گے لیکن انھیں کوئی بھی بنیادی سہولیت نہیں دی جارہی ہے۔جہاں انھیں چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن آج تک انھیں بجلی نہیں دی جارہی جسکے لیکر وہ احتجاج کرررہے ہیں۔
کشتواڑ کے دیہات میں تیسرے روز بھی بجلی بند
