سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جمعہ کے روز کشتواڑ کے جنگلی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل کشتواڑ کے دچھن نامی علاقے میں دو پولیس اہلکاروں کو حملے کا نشانہ بناکر ایک کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کیا گیا تھا جس کے بعد حملہ آوروں کا تعاقب جاری تھا۔پولیس کے مطابق آج دچھن کے ہی جنگلی علاقے میں مذکورہ حملہ آوروں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق فورسز کا آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔