سرینگر//پولیس نے جمعہ بعد دوپہر بتایا کہ کشتواڑ کے جنگلی علاقہ دچھن میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مختصر تصادم آرائی کے دوران2جنگجو ہلاک ہوگئے۔
جموں پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا”پولیس، پیرا ملٹری فورسز اور فوجی اہلکاروں نے دچھن کے دشوار گذارجنگلی علاقے میں انکاﺅنٹر کے دوران دو جنگجوﺅں کو ہلاک کردیا، ہلاک شدہ جنگجوﺅں سے دو ہتھیار بھی بر آمد کئے گئے“۔
اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ کچھ روز قبل کشتواڑ کے دچھن نامی علاقے میں دو پولیس اہلکاروں کو حملے کا نشانہ بناکر ایک کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کیا گیا تھا جس کے بعد سے حملہ آوروں کا تعاقب جاری تھا۔پولیس کے مطابق آج دچھن کے ہی جنگلی علاقے میں مذکورہ حملہ آوروں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔