کشتواڑ کے اسکولوں میںچھٹیاں بڑھانے کی سفارش

کشتواڑ//کشتواڑ سمیت وادی چناب کے منفی موسم کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان نے کشتواڑ ضلع کے نجی و سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کی مدت میں تو سیع کرنے کی سفارش کی ہے۔انہوں نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں سے 12ویں جماعت کیلئے15اور مڈل جماعت کے لئے19مارچ تک چھٹیاں بڑھانے کی درخواست کی ہے۔تا ہم مڑواہ ،واڑون،دچھن ،مچیل،اشتیاری، کبن،اونگئی،گاندھری،ناگ بھتی اور کنتواڑہ علاقوں کے تمام اسکولوں کو 19مارچ تک چھٹیاں بڑھانے کی در خواست کی ہے۔کشمیر عظمیٰ کے رابطہ کرنے پر ضلع تیرقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان نے  تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں سے موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کی سفارش کی ہے ۔