عاصف بٹ
کشتواڑ//اسمبلی انتخابات میں کشتواڑ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں سے 2پر بی جےپی نے جیت درج کی جبکہ اندروال اسمبلی حلقہ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کشتواڑ کی اسمبلی نشست پر بی جےپی کی شگن پریہار نے این سے کے سابق وزیر سجاد احمد کچلو کو 521ووٹوں سے شکست دےکر کامیابی درج کی اور اسطرح بی جےپی نے دوسری مرتبہ کشتواڑ کی نشست اپنے نام کی۔ اس سے قبل 2014میں سنیل کمار شرما نے بھی سجاد احمد کچلو کو شکست دی تھی۔بی جےپی امیدوار شگن پریہار کو 29053ووٹ ملے جبکہ انکے حریف سجاد احمدکچلو کو 28532ووٹ ملے۔پی ڈی پی کے فردوس احمد ٹاک کومحض 997ووٹ ملے جبکہ نوٹا کو کل 615ووٹ پڑے۔پاڈر ناگسینی اسمبلی نشست پر بھی مقابلہ کانٹے کا رہا جہاں بی جےپی کے لیڈر سنیل شرما نے این سی کی خاتون امیدوار پوجا ٹھاکر کو 1546ووٹوں سے شکست دی۔ سنیل کمار شرما نے 17036 ووٹ لئے جبکہ پوجا ٹھاکر کو 15490ووٹ ملے۔ پی ڈی پی کے امیدوار سندیش کمار نے کل 372ووٹ لئےجبکہ آزاد امیدوار راکیش گوسوامی نے 209شری کانت نے 169،انیل کمار نے 158 جبکہ نوٹا کو 362ووٹ ملے۔پاڈر کی اس نشست پر اگرچہ این سی نے پہلے چھ رائونڈ تک برتری بنائے رکھی تھی لیکن آخر کے دو مرحلوںمیں سنیل شرما آگے نکل گئےاور جیت درج کی۔ حلقہ اسمبلی اندروال میں بھی مقابلہ سخت رہا تاہم بالا آخر آزاد امیدوار پیارے لال نے بازی ماری لے اور جیت درج کی۔ پیارے لال نے تین مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے جی ایم سروڑی کو 643ووٹوں سے شکست دی۔پیارے لال شرما نے 14195ووٹ حاصل کے جبکہ غلام محمد سروڑی نے 13552اوراین سی کانگریس الائنس کے امیدوارمحمدظفراللہ نے 12553اوربی جے پی کے طارق کین نے 9550ووٹ حاصل کئے ۔پی ڈی پی کے ناصر حسین شیخ نے 1044 ،آزاد امیدوار سلمان ربانی نے 723،بہوجن سماج پارٹی کے سلمان نصار نے 549،جموں کشمیر اپنی پارٹی کے عاشق حسین نے 299،آزاد امیدوار امتیاز بشیر نے 265ووٹ حاصل کئے جبکہ نوٹا کو 1145ووٹ ملے۔