کشتواڑ کی ڈول سڑک پر غیر معیاری مواد کے استعمال کا الزام فوری طور پر تحقیقات اور کاروائی کی جائے: ڈی ڈی سی ناگسینی

 عاصف بٹ

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے ڈول علاقے میں ڈول بھٹپورہ لنک روڈ پر بچھائے جارہے تارکول پر مقامی لوگوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری تارکول کا استعمال کیا جارہاہے، جسے بند کر کے فوری طور پر تحقیقات اور کاروائی کی جانی چاہئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سڑک پر کئی سالوں بعد جہاں میکڑیم بچھایاجارہاتھا جس سے عوام میں خوشی کی لہر پائی جارہی تھی تاہم یہ خوشی زیادہ دیر نہ رہ پائی اور لاکھوں کروڑں روپے صرف کرنے کے بعد بھی سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میکڈم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سڑک پر بچھایا جارہا میکڈم انسانوں کے پیدل چلنے سے ہی اکھڑ رہاہے، ابھی گاڑیوں کی ٹریفک آمد ورفت میں وقت لگے گا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حال آج کا ہے اور آنے والے دنوں کے اندر سردی میں بارشوں اور ہلکی برفباری ہو گی۔ انھوں نے انتظامیہ سے فوری طور سڑک پر معیاری مواد استعمال کرنے کا مطالبہ کیا اور غیر معیاری مواد استعمال کرنے پر متعلقہ محکمہ و ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ڈی ڈی سی ناگسینی فیصل حسین نے بتایا کہ انتظامیہ عوام کو بلاک دیوس و دیگر کاموں میں مشغول رکھ رہی ہے جبکہ زمین سطح پر ہورہے کام سبھی غیر معیاری اور غیر تسلی بخش ہورہے ہیں۔زمینی سطح پر کام صفر ہورہے ہیں انتظامیہ کوزمینی سطح پر کاموں کا جایزہ لینا چاہے اور غیر معیاریمواد استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں پر کاروائی ہونی چاہئے۔انھوں نے انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔