کشتواڑ کی خواتین کے لئے سلائی و بنائی کورس منعقد

کشتواڑ// خواتین کو بااختیار بنانے کی اپنی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے آرمی نے پتنازی کشتواڑ میں ایک ماہ طویل سلائی و بنائی کورس شروع کیا ۔ کورس03 ستمبر سے یکم اکتوبر2018تک جاری رہے گا۔اس کورس کا مقصد ضلع کی دیہی خواتین کو سیلف ایمپلائمنٹ کا موقعہ فراہم کرنا ہے۔اس کورس میں ضلع کی20خواتین نے اپنا نام رجسٹرکیا ہے۔ تربیتی کور س کے دوران خواتین کو سلائی کی بنیادی ہنر اور سلائی مشین کی تکنیک کا استعمال کرنے کی تربیت دی جائے گی ۔تربیتی کلاسز تربیت یافتہ انسٹرکٹروں کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے۔ تربیت کامیابی سے اختتام کرنے والوں کو اسناد پیش کی جائیں گی۔