کشتواڑ پولیس کا منشیات فروش کی گرفتاری کا دعویٰ

عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بھنگ جیسی مادہ برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔بیان کے مطابق ناکہ پوائنٹ ڈی پی او کشتواڑ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ناکہ پارٹی نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پاڈر سے کشتواڑ کی طرف آنے والی کمرشل گاڑی زیر نمبر JK17 0480 میں سے کچھ مشکوک بو محسوس کی اور اس کے بعد ایس ایچ او کشتواڑ کو اطلاع دی جو اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور اسکی چیکنگ کے دوران تقریباً 565 گرام وزنی چرس ایک مسافر کے سامان سے برآمد کرلی جو پاڈر سے گاڑی میں آرہا تھا۔ گاڑی اور بھنگ کو  قبضے میں لے کر ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے اپنی  شناخت ہرنام سنگھ ولد دیوی سنگھ ساکنہ چیتو پاڈر کے طور پر ظاہر کی۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 76/2022 زیر دفعہ 8/20این ڈی پی ایس  ایکٹ پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔