کشتواڑ پولیس نے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر تقسیم کئے

عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع کشتواڑ کے 6 سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر تقسیم کیے۔ تقسیم کاری کی تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفس کشتواڑ میں کیا گیا تھا جسکا افتتاح ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے کیا ۔ طلباء کو ہدایت دیتے ہوئے ایس ایس پی کشتواڑ نے روشن مستقبل اور قوم کی ترقی کے لیے معیاری تعلیم پر زور دیا۔ایس ایس پی کشتواڑ نے طلبہ کو کمپیوٹر کے فائدے کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور اساتذہ کو بتایا کہ کشتواڑ پولیس اگلے ماہ ایسے سکولوں میں کمپیوٹر سے متعلق امتحان منعقد کرے گی۔ حصہ لینے والے طلباء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ منشیات اور دیگر سماجی جرائم سے دور رہیں اور اپنی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ تعلیم کو جاری رکھنے کے اپنے حتمی مقصد کو پورا کیا جا سکے۔ سکول کے حکام کے ساتھ ساتھ طلباء نے کشتواڑ پولیس کے اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ یہ کمپیوٹر کی تعلیم میں طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں عملی طور پر ایک طویل سفر طے کرے گا۔