کشتواڑ میں5روزہ آل سٹیٹ رائٹرس کیمپ کا افتتاح

کشتواڑ//جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لنگویجز کی جانب سے کشتواڑ میں5 روزہ آل سٹیٹ رائٹرس کیمپ کا افتتاح کیا گیا ،کشتواڑ کے نامور قلم کار رحمت علی رحمت نے کیمپ کی صدارت کی جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کشتواڑامام دین اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ خطہ کے نامور قلم کار بشیر بھدرواہی ،اسیر کشتواڑی ،محمد امین ڈولوال اور کیول کرشن شرما اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے۔جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لنگویجزکے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ارویندر سنگھ امن بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اپنے صدارتی خطبہ میں رحمت علی رحمت نے جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کی جانب سے کشتواڑ میں 5 روزہ آل سٹیٹ رائٹرس کیمپ منعقد کرنے کی پہل کی ستائش کی۔انہوں نے کیمپ میں ریاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے قلمکاروں کے شرکت کرنے پر مسرت کا اظہار کیا،جنھیں اس کیمپ میں اپنے اپنے علاقوں کی زبانوں میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے ا ٓپسی تبادلہ خیال کرنے میں کافی مدد ملے گی۔معزز مہمانوں اور سامعین کا استقبال کرتے ہوئے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لنگویجزکے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ارویندر سنگھ امن نے کہا کہ اس بار جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لنگویجزنے ریاستی سطح کا رائٹرس کیمپ کشتواڑ میںمنعقد کرنے کا فیصلہ کیا،تاکہ خوبصورت وادی چناب کے کشتواڑ کے قلمکاروں کے لئے ایک تخلیقی ماحول پیدا کیا جا سکے۔اے ڈی سی کشتواڑ امام دین نے اپنے خطاب میں جے کے اے اے سی ا یل کی جانب سے یہ کیمپ منعقد کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے قلم کاروں کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی کاوشوں سے محبت، بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام پھیلانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے نوجوانوں کو بھی اس کیمپ سے کافی فائدہ ہوگا۔اسیر کشتواڑی، بشیر بھدرواہی،محمد امین ڈولوال ،کیول کرشن شرما نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔کیمپ میں شرکت کرنے والے قلم کاروں میں بشیر بھدرواہی، اعجاز محمد للو، ایوب صابر، اسیر کشتواڑی، مقبول فیروزی،غلام نبی شاہد، منجیت سنگھ کامرا، ہربچن سنگھ اپاسک،معروف شاہ، سجاد خاقانی، راجا نذیر بونیاری ،اشرف راوی، منشا خاکی، محمود طاہر، بشن سنگھ دردی،راجندر کمار رنجھا، کے سی دوبے، کیول کمار کیول، بشیر احمد وفز، فاروق احمد نوری اورمحمد علی کمار نے بھی شامل تھے۔ڈاکٹر طارق تمکین نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لنگویجزکے ’اُردو ‘ کے ایڈیٹر سلیم سالک نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔