عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 141 گرام چرس جیسی مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بیان کے مطابق کشتوار پولیس نے ایک ناکہ لگایا۔گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے تین افراد کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو چیکنگ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے بعد ناکہ پارٹی نے تیزی سے کام کرتے ہوئے تینوں کو پکڑ لیا۔ناکہ پارٹی نے دوران چیکنگ ان کے قبضے سے141 گرام وزنی چرس برآمد کر کے انہیں اپنی تحویل میں لے لیاجنکی شناخت مدثرمعراج ولدمعراج الدین ساکنہ اوم مہتا روڈ ، سلیم جاوید ولد جاوید اقبال ساکنہ ٹنگ گواڑی و مدثر حسین ولدعبدالطیف ساکنہ زیور کے طور ہوئی۔ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 91/2022 زیردفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔