کشتواڑ میں 3سالہ بچے اور110سالہ بزرگ کی موت

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بدھالی سے تعلق رکھنے والے 3سالہ بچے کی کورونا سے جموں کے ایس ایم جی ایس ہسپتال میں موت واقع ہوئی جبکہ گندو کے 110سالہ بزرگ کی صبح ضلع ہسپتال کشتواڑ میں موت ہوئی۔ چیف میڈیکل افسر کشتواڑ رویندر منہاس نے بتایا کہ 3سالہ بچہ بلڈکینسر کا مریض تھا اور کافی عرصہ سے ایس ایم جی ایس میں زیر علاج تھا جس کاکچھ روز قبل کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کے بعد صبح اسکی موت واقع ہوئی ۔ وہی گندو سے تعلق رکھنے والے 110سالہ بزرگ کا صبح ہی ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی موت واقع ہوئی، جسکے بعد اسکی نعش کو ایس او پی کے تحت دفن کیا جاے گا۔ ضلع میں ابتک کوروناوائرس سے 12 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔