کشتواڑ میں ہیلتھ چیک اپ و سکریننگ کیمپ کا اہتمام

 کشتواڑ//ضلع کے دور دراز علاقہ تری گام کے ہائی سکول بلاک کشتواڑمیں ایک ہیلتھ چیک اپ ، سکریننگ اور بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔  جس میں میں 200 سے زائد طلاب کی جانچ کی۔بلاک میڈیکل افسر کشتواڑ ڈاکٹر گھنیشام سنگھ کی گائیڈنس اور ڈپٹی چیف میڈیکل افسر کشتواڑ ڈاکٹر محمد یعقوب میر کی ہدایت پر اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔کیمپ کے دورن سرجری کے 05  مختلف کیسوں کا پتہ لگایا گیا اور انہیں بہتر علاج و  معا لجہ کے لئے ڈسٹرکٹ ارلی انٹروینشن سنٹر (DEIC) کشتواڑ منتقل کیا گیا ۔کیمپ کا اہتمام راشٹریہ بال سواستھیہ کاریکرم سکیم(NHM)کے تحت کیا گیا تھا ۔اسکے علاوہ بچوں میں صحت سے متعلق بیداری پھیلائی گئی ۔بہت سے بچوں کو موقعہ پر ہی  معالجہ بھی مہیا کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی۔