کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں انتظامیہ کی جانب سے لگایاگیاکورونا کرفیو جاری ہے۔ضروری اشیا ء کی دوکانوں کو صبح سات بجے سے دس بجے تک کھلنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم جن کو اجازت نہ تھی وہ دکانیں بھی کھولی ہوئی دیکھی گئیں جبکہ ایس او پی کی کھلے عام خلاف ورزی دیکھنے کو ملی۔بازاروں میں بھاری رش دیکھا گیا جبکہ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔پولیس نے قصبہ و اسکے گردنواح کے علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی بندشیں عائد کر رکھی تھیں تاہم اب ان بندشوں میں نرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اگرچہ پولیس مسلسل لوگوں سے بلاجواز گھروں سے باہر نہ آنے کی اپیل کر رہی ہے لیکن باوجود اسکے لوگ گھروں سے باہرآکر بازاروں کا رخ کررہے ہیں ۔ اگرچہ ناکوں پر گاڑیوں کی پوچھ تاچھ کے بعد ہی چلنے کی اجازت دی جاتی ہے تاہم باوجود اسکے دن بھر گاڑیاں چلتے دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔انتظامیہ نے آج بھی قصبہ کے دوکانداروں کی ٹیسٹنگ کی۔ تاہم قصبہ کے گردنواح کے علاقوں سے مسلسل لوگوں و دوکانداروں کی جانب سے ایس او پی کی خلاف ورزیوں کی شکایتیں موصول ہورہی ہے ۔قصبہ کے ساتھ ساتھ ضلع کے دیگر علاقہ جات میں بھی کرونا کرفیو مسلسل جاری ہے۔ کشتواڑ کے چھاترو ، مغلمیدان، پاڈر ، ٹھکرائی ، درابشالہ ، بونجواہ و دیگر علاقوں میں بھی کرونا کرفیو کا نفاد مسلسل عمل میں لایا جارہا ہے جس دوران تمام تر تجارتی مراکز دس بجے کے بعد بند رہے۔