کشتواڑ میں ’پانی کی اہمیت ‘پربیداری پروگرام

کشتواڑ //خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ میں فوج کی جانب سے ’پانی کی اہمیت ‘پر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ضلع کے ولچس علا قہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران فوجی ماہرین کی جانب سے سکولی بچوں کو پانی کی اہمیت اور اس کے بچائو کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی گئی ۔اس پروگرام میں 40سے زائد سکولی طلباء نے شرکت کی جن کو دنیا میں پانی کی قلت اور سماج پر پڑنے والے منفی اثرات کے بارے میں بیدار کرتے ہوئے ماہرین نے زور دیا کہ پانی کے بچائو کے سلسلہ میں احتیاطی تدبیروں پر غور کیا جائے ۔اس موقعہ پر طلباء کو مختلف احتیاطی تدبیروں کے بارے میں بھی بیدار کیا گیا ۔مقررین نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ آئند ہ نسل کیلئے پانی بچانے کے سلسلہ میں رول ادا کرنے کیساتھ ساتھ عام لوگوں کو بیدار کرنے کا کام بھی کریں جبکہ پروگرام کے دوران پانی بچانے کے مختلف طریقوں کے بارے میں بھی طلباء کو بیدار کیا گیا ۔