کشتواڑ میں مہلا شکتی کیندر کا افتتاح

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے منگل کے روز مہلا شکتی کیندر کا افتتاح کیا،جس کا مقصد دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کرنا ہے۔اس موقعہ پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہلا شکتی کیندر(ایم ایس کے) خواتین کو سکل ڈیولپمنٹ، روزگار، ڈیجیٹل خواندگی، صحت و مقوی غذا جیسی ضروریات کو حاصل کرنے کیلئے مواقعے فراہم کرنا ہے۔انہوںنے متعلقین سے اس سلسلہ میں عام آدمی تک یقینی طور سے زمینی سطح تک بیداری پہنچانے کو کہا ۔نوڈل افسر بی پی پی پی انوپ کمار نے بھی اس موضوع پر بی بی بی پی سکیم پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے ابتدا میں مہلا شکتی کیندر کی وومن ویلفیئر افسر روہی شمع ا ور ضلع کارڈی نیٹر وں حنا فاطمہ اور شانو رانا نے بھی شرکاء کو مہلا شکتی کیندر سے متعلق جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ون سٹاپ سنٹر ہے ،جو خواتین کو متعدد سکیموں کے متعلق بیداری فراہم کرتی ہے ور انہیں قانونی اور نفسیاتی معاونت بھی فراہم کرتی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکیم ہذا دیہی خواتین کو سرکار کی مختلف سکیموں سے استفادہ لینے کی اہل بنائے گی اور ان میں بیداری ،تربیت اور صلاحیت پیدا کرکے ا ن کو بااختیار بنانے میں مدد کرے گی۔اس موقعہ پر موجود دیگران میںضلع سوشل ویلفیئر افسر طارق قاضی، نوڈل افسر بی بی بی پی انوپ کمار اور ضلع کے سی ڈی پی اوز افطا آرا، نثار حسین اور محمد اسلم کے علاوہ درجنوں خواتین نے بھی شرکت کی۔