کشتواڑ میں موسم کا مزاج بدلا

 کشتواڑ//کشتواڑ کے میدانی علاقوں اور وادی چناب کے بالائی علاقوں میں جمعرات کو بھاری بارشیں اور برفباری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اچانک کمی ریکارڈ کی گئی۔اطلاعات کے مطابق وادی چناب میں موسم کی اچانک تبدیلی سے درجہ حرارت 9ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔کشتواڑ ،ڈوڈہ اور رام بن اضلاع کے میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع کشتواڑ کے چھاترو،چنگام ،پاڈر، کیشواں، ٹھکرائی، مڑواہ، واڑ ون ،دچھن، تریگام ، سروڑ، سرتھل کے علاوہ بھدرواہ کے کنڈ، پدری، سونبائیں علاقوں سے بھی بارشیں اور برفباری کی اطلاعات ہیں۔تاہم، ڈوڈہ۔کشتواڑ۔بٹوت قومی شاہراہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھلی رہی۔تودے گرنے کے پیش نظر انتظامیہ نے بھدرواہ میں سکول بند کرنے کا اعلان کیا ۔