کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کوروناوائرس کے کل 17 مثبت معاملے اس وقت ہےں جبکہ ہسپتال کے اندر کورونا کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہے۔ ان باتوں کی جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے ہفتہ وار کورونا پریس بریفنگ کے دوران دی۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع میں دوسری لہر کے دوران کل 2045 مثبت معاملے درج کیے گئے جن میں 2012صحتیاب ہوئے جبکہ اس وقت ضلع کے اندر کل 17 مثبت معاملے ہیں جو گھروں کے اندر ہی زیرعلاج ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس ہفتہ میں کل 15معاملے سامنے آے جبکہ مثبت معاملوں کی تعدا 0.25فیصد پہنچ گئی۔انھوںنے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اسی طرح انتظامیہ کا تعاون کرے اور ماسک پہنے ، سماجی دوری اختیار کرے اور احتیاتی تدابیر پر عمل کرے تو بہت جلد کشتواڑ میں مثبت معاملے 0تک پہنچ جائیں گے اور کشتواڑ کورونا سے پاک ہوجائے گا۔ گزشتہ تین روز کے دوران ضلع سے کوئی بھی مثبت معاملہ سامنے نہیں ا ٓیاہے۔انھوں نے 18-45کی عمر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکہ لگا ئیںاور اپنے اپ کو کرونا سے محفوظ ر کھیں۔ڈی سی نے کہا کہ ہسپتال کے اندر لگا یاگیا آکسیجن پلانٹ مکمل ہو چکاہے اور بہت جلد اسے شروع کردیاجائے گا۔انھوں نے کہا کہ آنے والے دوماہ کافی اہم ہےں، اسلے احتیاتی تدابیر پر مکمل عمل کیا جانا چاہئے۔
ڈگری کالج کشتواڑ میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم
عاصف بٹ
کشتواڑ//گورنمٹ ڈگری کالج کشتواڑمیں عملے و طلباءکے لیے خصوصی ٹیکہ کاری مہم چلائی گئی جس دوران عملے اور طلباءکو ویکسین دی گئی۔انتظامیہ نے کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا اور ٹیکہ لگانے والوں کوہی کالج میں آنے کی اجازت ہوگی جسکے بعد ضلع کشتواڑ کے ڈگری کالج میں ٹیکہ کاری مہم کا اہتمام کیا گیااور تمام عملہ و طلبہ کو ٹیکہ لگائے جارہے ہیںجبکہ ٹیکہ لگائے بغیر کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔کالج کے پرنسپل پروفیسر انیرودھ شرما نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر رویندر منہاس کا شکریہ ادا کیا۔ٹیکہ کاری مہم کو اس وقت تک جاری رکھاجائے گا جب تک نہ تمام عملہ اور طلبا کو ٹیکہ نہ لگایا جائے۔
ڈوڈہ میں کورونا کے 13 نئے مثبت معاملات
۔9 مریض صحتیاب ،321069 افراد نے ٹیکے لگوائے
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 13 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 9 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس دوران اٹھارہ سال سے زیادہ کی عمر کے 80.98 فیصد افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کووڈ جانچ کے دوران تیرہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور نو مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 56 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7475 پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 130 افراد فوت ہوئے ہیں اور 321069 لوگوں نے ٹیکے لگوائے ہیں جس میں 80.98 فیصد 18 سے 45 سال تک عمر کے لوگ شامل ہیں۔