کشتواڑ میں غیر قانونی کانکنی میں ملوث گاڑی ضبط

عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے مغل میدان کے علاقے ڈیڈھ پیٹھ میں ناکہ لگایا گیا اور تھانہ چھاترو کے دائرہ اختیار میں موقع سے 1 مہندرا بولیرو زیر نمبر JK17-9340 کو ضبط کرلیاجو غیر قانونی کان کنی میں ملوث تھی۔اس سلسلے میں ایف آئی آر زیرنمبر 35/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس سٹیشن چھاترو میں درج کی گئی ہے اور اس کے مطابق تحقیقات شروع کی گئی ہے۔