عاصف بٹ
کشتواڑ// ملک کے مختلف حصوں کی طرح ضلع کشتواڑمیں بھی رام نومی کا تہوار نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ دن بھر قصبہ کے مندروں میں بھاری بھیڑ رہی اور بڑی تعداد میں مندروں میں بزرگوں ، بچوں ، نوجوانوں و عورتوں نے پوجا پاٹھ میں حصہ لیا۔ قصبہ و گردنواح کے مندروں میں دن بھر پوجا پاٹھ کی گئی۔کرونا وائرس کے سبب عائد بندشوں سے گزشتہ کئی سال سے جھانکی کا اہتمام نہیں ہورہا تھا جبکہ امسال جھانکی نکالنے کی اجازت دی گئی جس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ یہ تہوار بھگوان شو کے ساتویں اوتار بھگوان رام کے یومِ پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما ، ایس ایس پی کشتواڑ شفقت بٹ ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر ، سابق وزیر سجاد احمد کچلو ، کانگرس کے سینئر لیڈر غلام محمد سروڈی نے بھی لوگوں کو رام نومی کی مبارک باد پیش کی۔