کشتواڑ میں دفاتر کا اچانک معائنہ،21ملازمین غیر حاضر پائے گئے

کشتوا// ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ شام لال نے مختلف سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی اور حاضری کو جانچنے کے لیے اچانک دفاتر کا معائنہ کیا۔اے سی ڈی کشتواڑ، ڈی پی او کشتواڑ، ایکس ای این آر ای ڈبلیو، سی ایم او کشتواڑ، سی ایچ او کشتواڑ، بی ڈی او کشتواڑ، ایکس این پی ڈبلیو ڈی کشتواڑ، ایکس این پی ایچ ای کشتواڑ، اے آئی آئی سب ڈویژن پی ایچ ای کشتواڑ، سی آئی او کشتواڑ، زیڈ ای او دفتر ، ڈپٹی کواپرٹیو کے دفاتر کے معائنہ کے دوران 21 ملازمین غیر مجاز طور پر غیر حاضر پائے گئے جبکہ ضلع ڈرگ کنٹرول آفس پر تالا لگاہواپایا گیا۔ ان افسران و ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ شام لال نے 21 ملازمین کو وجہ بتاو نوٹس جاری کئے اور ساتھ ہی تمام غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے متعلقہ کنٹرولنگ آفیسر کو حکم دیا ہے کہ وہ متعلقہ غیر حاضر ملازم و دفتر سے تین دن کے اندر وضاحت طلب کریں تاکہ غیر حاضرین کے خلاف آئندہ کی کارروائی شروع کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ غیر حاضری کے خلاف سخت کارروائی کرے گی تاکہ سرکاری محکموں کے کام کاج کو یقینی بنایا جا سکے اور لوگوں کو خدمات کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔