ضلع میں 405 پولنگ مراکزمیں سے 12ماڈل پولنگ سٹیشن ہونگے
عاصف بٹ
کشتواڑ // ادھم پور کٹھوعہ پارلیمانی انتخابات کیلئے آج ضلع بھر کے 405 پولنگ مراکز میں 1 لاکھ 75ہزار سے زائد رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کیلئے تمام تر انتظاما ت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سبھی پولنگ پارٹیوں کو روانا کردیاگیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے پریس بیان میں بتایا گیاہے کہ دوردراز علاقہ جات میں ایک ہفتہ قبل ہی پولنگ پارٹیوں کو بزریعہ جہاز روانہ کیا گیا تھا اور جمعرات کو دیگر بچی ہوئی 343پارٹیوں کو بھی پولنگ مراکز کی طرف روانہ کردیاگیاہے۔ انھوں نے سبھی ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا ووٹ ڈال کر اپنے حق کا استعمال کریں ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ خراب موسم کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے نکلے گے ۔انہوں نے بتایا کہ ہر پولنگ مرکز پر ضروی سامان مہیا رکھا گیاہے تاکہ ووٹروں کو مشکلات درپیش نہ ہوں۔ ضلع میں کل بارہ ماڈل پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں تین خواتین کیلئے ہیںجہاں صرف خواتین ووٹ ڈالیں گی۔یہ مراکز کشتواڑ پاڈر و اندروال میں بنائے گئے ہیں جبکہ تین مراکز معزور افراد کیلئے بنائے گئے ہیں ۔وہی تین مراکز سبز پولنگ سینٹر ہوگے جبکہ تین پولنگ مراکز نوجوانوان کیلئے بنائے گئے ہیںجہاں ان میں دیگر پولنگ مراکز سے زیادہ بہتر سہولیات ہونگی۔۔ ضلع میں کل ووٹر کی تعداد 175787ہے جس میں مرد ووٹر90027جبکہ خواتین کی تعداد85580 اور معزوز ووٹر کی تعداد 3383 امسال پہلی مرتبہ 18-19 سال کی عمر کے ووٹ ڈالنے کی تعداد 9738 ہوگی جبکہ 20-سے 29 سال کی عمر کے ووٹر کی تعداد 50900 ہوگی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ دیونش یادو نے بتایا کہ2016ملازمین جبکہ 37 سی اے پی ایف کمپنیاںجموں کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر انتخاب کو کامیاب بنانے کیلئے تعینات کی گئی ہیں ۔