کشتواڑ میں بغیرٹیکہ ڈرائیوروں اور دکانداروں کیلئے خصوصی مہم شروع

کشتواڑ//ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے کہا کہ ضلع میں کووڈ ٹیکہ نہ لگائے ہوئے ڈرائیوروں اور دکانداروں کے لئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔وہ ضلع میں موجودہ کوڈ کیئر اینڈ کنٹینمنٹ منظر نامے پرمیڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کررہے تھے۔انہوںنے بتایا کہ یکم مارچ سے اب تک 1774 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، ان میں سے 1633 بازیاب ہوئے اور 125 فی الحال سرگرم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے مثبت رجحان کی شرح کم ہوکر0.78فیصد ہوگئی ہے جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کم ہے جبکہ شفایابی کی شرح بڑھ گئی ہے۔کوویڈ کنٹینمنٹ اقدامات کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مثبت واقعات کی اطلاعات کے بعد اس ہفتے ایک نیا کنٹینٹ زون نوٹیفائی کیا گیا ہے ، جس نے ضلع میں مائیکرو کنٹینمنٹ زون کی کل تعداد 12 کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصد فیصد ٹیکے لگانے کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلعی انتظامیہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ٹیکہ کاری کے خصوصی کیمپ لگانے کے علاوہ ڈور ٹو ڈور موپنگ اور ویکسی نیشن کی مشق کررہی ہے۔ابھی تک 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے گروپوں میں 88فیصد آبادی ، ضلع میں 18 سے 4 سال عمر کے 10000 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں اور دکانداروں کے لئے ایک خصوصی ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے۔