کشتواڑ قصبہ اور اس کے گرد و نواح میں بھنگ کی کاشت تباہ

کشتواڑ//ایکسائز محکمہ کے اہلکاروں نے قصبہ کشتواڑ و اسکے ملحقہ علاقہ جات میں اُگی بھنگ کی خود رو کاشت کو تباہ کیا۔ انسپکٹر توصیف وانی کی سربراہی میں محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے جائزہ لیکر  چرس کے پودوں کو تباہ کیا۔محکمہ کے پاس عملے کی کمی ہے جسکے سبب انھیں کافی مشکلات آتی ہیں ۔ٹیم نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع میں منشیات کے استعمال اور ہوچ ٹریڈ کی لعنت کے خلاف اجتماعی طور پر لڑنے کے لیے ان کے آس پاس میں کسی بھی لت یا غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں محکمہ کو آگاہ کریں۔ لوگوں نے غیر قانونی تجارت اور منشیات کے استعمال پر قابو پانے اور فوری کارروائی اور چوکسی کے لیے ایکسائز ٹیم کو سراہا ہے۔