کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں جمعہ کی صبح پیش آئے سڑک حادثے میںایک ا شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ سڑک حادثہ کشتواڑ ٹھکرائی سڑک پر آج صبح پونے آٹھ بجے کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لوڈکیریر کیشوان سے کشتواڑ کی طرف آرہی تھی کہ موڑ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 300فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔
اس حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجسکی شناخت 23سالہ امتیاز احمد ولد ولی محمد ساکنہ کیشوان کے طور ہوئی ہے۔
حادثے کے دوران دوسرا شہریزخمی ہوگیا اور اسے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔