کشتواڑ ضلع میں کوونا کرفیوسے بازاروں میں سناٹا

کشتواڑ//جموں کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ کشتواڑ میں بھی کرونا کرفیو کا اثر دیکھنے کو ملا جس دروان بازاروں و سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ کشتواڑ کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی انتظامیہ نے کرفیو کا انعقاد عمل میں لایا تھا جس دوران باہر آرہے لاگوں کو انکے شناختی کارڈ چیک کرکے ضروری کام کیلئے ہی باہر آنے کی اجازت دی جارہی تھی۔ پاڈر، چھاترو، مغل میدان، مڑواہ، وواڑون، درابشالہ ،ٹھکرائی و بونجواہ میں بھی مکمل کرونا کرفیو دیکھنے کو ملا  جس دروان لوگوں نے گھروں میں رہنے کوہی ترجیح دی۔