عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں انتخابی عمل میں مصروف ملازمین کے لیے پوسٹل بیلٹ ووٹنگ 89.21فیصد کے نمایاں ٹرن آؤٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔کل 3783 ووٹروں میں سے 3375ملازم ووٹروں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جامع پروٹوکول اور رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اپنا ووٹ ڈالا۔پولنگ کے عمل کی نگرانی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر راجیش کمار شاون نے کی۔کشتواڑ اسمبلی حلقہ میں کل 1,925ووٹروں میں سے 1,732(89.97فیصد) نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جب کہ پاڈر ناگسینی اسمبلی حلقہ میں 796 اہل ووٹروں میں سے 706(88.69فیصد)نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسی طرح اندروال اسمبلی حلقہ میں 1062 اہل ووٹروں میں سے 937 (88.22فیصد)نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔