کشتواڑ//کشتواڑ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں ہائیڈل پائور پروجیکٹوں پر کام شروع کرنے میں در پیش روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ایک اجلاس کا اہمتام کیا گیا ،جسکی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے کی۔اجلاس میں ضلع میں شروع ہونے ولاے پائور پروجیکٹوں بشمول پکل ڈول، کئیرو،اور کواڑ کے رتبہ کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہکل ڈول، کئیرو،اور کواڑ کائیڈرو پروجیکٹوں پر اراضی کے معاوضہ میں پیش قدمی کی گئی ہے اور سی وی پی پی کو زمین منتقل کرنے ،فاضل اراضی ، جو کہ سی وی پی پی نے دنگدران اور پروجیکٹ سے متاثر ہوئے لوگوں کے مکان تعمیر کرنے کے لئے حاصل کی ہے ،کے معاوضہ کے کاغذات تیار کئے جارہے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ریوینو، جنرل منیجر پکل ڈول، چیف انجینئر کواڑ، اور چیف انجینئر کئیرو کے علاوہ دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔ڈی سی نے زمین کی حصولیابی کے کلکٹروں کو معاوضہ کی تقسیم کاری میں سرعت لانے کیلئے کہا،تاکہ ان پروجیکٹوں پر کام فوری طور شروع کیا جا سکے۔اجلاس کے دوران اے ڈی سی کشتواڑ کو آرزی دیہات کے34مکانوں کو مارچ2018تک خالی کرنے کی ہدایت دی،تاکہ پروجیکٹ پر کام فوری طور شروع ہو جائے۔دریں اثنا اجلاس میں بھندرکوٹ ری ایلائنمنٹ کے مسلہ پر بھی مباحثہ کیا گیا ۔
کشتواڑ ضلع انتظامیہ کا اجلاس
