عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے پدریانہ علاقے میں سڑک حادثہ پیش ا?ٓیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح کشتواڑ کے پدریانہ میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش ا?یا۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت دھرمندر سنگھ ولد کشمیر سنگھ ساکن پڈر اور زخمی کی پہچان سمن کمار ولد بھگت رام ساکن سوہل پڈر کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔